Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : غیر قانونی 27 گھریلو کارخانے سیل ، 11 کارکن گرفتار

ریاض..... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات پر غیر قانونی طورپر قائم کئے گئے 27 گھریلو کارخانو ں کو سیل کر کے 11 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جو میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر اشیاء خورونوش تیار کرتے تھے ۔ بلدیہ کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے بعض علاقوں میں غیر قانونی طور پر گھریلو کارخانے قائم کئے گئے ہیں جہاں دیسی ادویات بغیر کسی طبی نگرانی کے تیار کی جاتی ہیں جنہیں مارکیٹ میں سپلائی بھی کیا جاتا ہے ۔ اطلاع ملنے پر بلدیہ کی ریجنل ٹیم نے موقع پر چھاپا مارا جہاں سے بڑی مقدار میں دیسی جڑی بوٹیاں اور تیار شدہ ادویات برآمد ہوئی ۔ غیر قانونی کارخانوں میں کام کرنے والوں کے پاس بلدیہ کی جانب سے جاری کیا جانے والا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا جس پر ان افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفتیشی ٹیم نے تمام کارخانے سیل کر کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔ 

شیئر: