دہلی :دریائے جمنا میں 4افراد ڈوب گئے، 2 لاشیں برآمد
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے علی پور میں دریائے جمنا میں ڈوب کر4افراد ہلاک ہوگئے۔امدادو راحت رسانی کی غوطہ خور ٹیموں نے2 لاشیں برآمد کر لیں جبکہ2 کی تلاش جاری ہے۔ موقع پر انتظامیہ اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں کارروائی میں مصرف ہیں۔واضح رہےکہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدبارش کے باعث دریائے جمنا کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہو گیا اورمتعددمقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ کے کرن پریاگ کے گاؤں سنونالی میں طوفانی بارش سے5 مکانات منہدم ہوگئے اور2 افرادسیلابی ریلے میں بہہ گئےجنہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پرایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔