Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابیناﺅں کیلئے انٹرنیٹ اور اسمارٹ موبائل فون کورس

ریاض..... کنگ خالد اسپیشلسٹ آئی اسپتال نے نابیناﺅں اور کمزور نظر والوں کو انٹرنیٹ، اسمارٹ موبائل اور دیگر آلات کے استعمال کے تربیتی پروگرام شروع کردیئے۔ اسپتال کا مقصد نابیناﺅں کو معاشرے میں ضم کرنا اور بیناﺅں کے ساتھ ربط و ضبط مضبوط بنانا ہے۔ اسپتال کا ایک ہدف یہ بھی ہے کہ نابینا حضرات انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے معاشرے میں موثر کردارادا کرنے کے قابل ہوجائیں۔ نابیناﺅں کو فوٹو گرافی بھی سکھائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں تصویری خاکے بنانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ اسپتال نے نابیناﺅں کے مختلف خاندانوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا ہے تاکہ سب ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں۔

شیئر: