بنگلہ دیشی بولر پر 20فیصد میچ فیس جر مانہ
ڈھاکا: انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نا شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ابو حےدر پر میچ فیس کا 20فیصد جر مانہ عائد کر دیا ۔ فاسٹ بولر کے خلاف آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2,1,4 کے تحت سز ا سنائی گئی ہے ۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے دوران نا شائستہ اور غیر مہذب زبا ن استعمال کر نے پر پابندی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے بنگلہ دیشی بولر کو چھکا لگا دیا جس پر ابو حیدر نے ناشائستہ زبان استعمال کی۔ میچ امپائر نے ان کو وارننگ دی ۔ میچ کے آخر میں بنگلہ دیشی بولر نے اس بات کا اعتراف کیا ۔ انہوں نے ناشائستہ زبان استعمال کی جس پر معذرت خواہ ہیں تا ہم آئی سی سی کے ججز پینل نے ان پر میچ کا 20 فیصد جرمانہ عا ئد کر دیا ۔