Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا اعلان ،شاہین آفریدی شامل

دبئی:آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان رےنالڈوین ٹونڈرکو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔انڈر 19 ورلڈ کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے3 ، ہند ٹیم کے 5 کھلاڑی شامل کئے گئے ،پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کوبھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرشاہین آفریدی نے انڈر 19ورلڈ کپ میں12وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کے بولر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر19ٹیم میں شامل ہیں جبکہ انڈر19ورلڈکپ کافائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کاکوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں۔

شیئر: