Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بز م اردو کے تحت ڈاکٹر شفیق ندوی کی کے تیسرے مجموعہ کلام کی رونمائی

 ہر اس تنظیم کے ساتھ جوڑنے میں فخر محسوس کرتا ہوں جو اردوکی ترقی کیلئے کام کرے ، ڈاکٹر حفظ الرحمان
کے این واصف ۔ ریاض
   بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے اپنے 100ویں اجلاس کی تکمیل کے پر تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ کلب ہندوستانی بزم اردو ریاض کا حصہ ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے او ردنیا کی کئی زبانوں میں دنیا کے کئی ممالک میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب قائم ہیں۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب اردو زبان کی ترقی و ترویج اور اردو میں تقریری صلاحیتیں ابھارنے کی کوشش کرتا ہے۔   ان خیالات کا اظہار کلب  کے سابق صدر ڈاکٹر سعید محی الدین نے کیا۔ رپورٹ میں ڈاکٹر سعید  نے کلب کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ڈاکٹر حفظ الرحمان ، فرسٹ سیکریٹری سفارتخانہ ہند ریاض نے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی  ۔ نظامت کے فرائض کلب کے نومنتخب صدر سید وقار الدین حسینی نے انجام دیئے۔ محفل کا آغاز قاری عبدالصمد کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ ناظم محل کے تعارفی کلمات کے بعد اس تقریب میں شہر ہ آفاق مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں راقم اور غوث ارسلان نے مشتاق یوسفی پر مضمون پڑھا ۔ معروف شاعر ڈاکٹر شفیق احمد ندوی کے تیسرے مجموعہ کلام ’’قریہ جاں‘‘ کی رسم رونمائی ڈاکٹر حفظ الرحمان کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفظ الرحمان نے کہا کہ وہ ہر اس محفل اور تنظیم کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جو اردو کی ترقی و ترویج کیلئے کام کررہا ہے۔ ڈاکٹر رحمان نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی تحریروں میں برصغیر کی تہذیب و روایات کثرت سے ملتی ہیں۔ انہوں نے مشتاق یوسفی کو ہند و پاک کے اردو دانوں خصوصاً اور عموماً دنیا میں جہاں جہاں اردو بولنے اور پڑھنے والے بستے ہیں وہاں برسہا برس یوسفی یاد رکھے جائیں گے اور ان کی لازوال تحریروںسے لطف اندور ہوتے رہیں گے۔ ڈاکٹر حفظ الرحمان نے ڈاکٹر شفیق ندوی کے  کلام کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ شفیق ندوی کا شمار ہند کے صف اول کے شعراء میں ہوتا ہے۔۔ ڈاکٹر حفظ الرحمان کے ہاتھوں اراکین کو ستائش اسناد پیش کی گئیں۔ ان میں آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم، ڈاکٹر عزیز غازی، انجینیئر عبدالحمید، انجینیئر محمد مبین ، ڈاکٹر سید مسعود، ڈاکٹر سعید نواز، سید عتیق ، عمر خان، سید حامد، سید وقار الدین اور تقی الدین میر شامل تھے  آخر میں معروف غزل فنکار ڈاکٹر عبدالغنی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔ رات دیر گئے کلب کے نائب صدر انجینیئر محمد عزیز الدین کے ہدیہ تشکر پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا مگر ابھی تک اسلامی نظام سے دور ہے ، حافظ شاہ

شیئر: