حافظ محمد معاذ کی جانب سے محمد اقبال منہاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ، حافظ معاذ مخلص دوستوں کے ساتھ گزرا وقت سرمایہ حیات ہے ، اقبال منہاس
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
معروف دینی شخصیت حافظ محمد معاذ نے اپنے دیرینہ ساتھی محمد اقبال منہاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام ک یا جس میں کمپنی کے ملازمین کو مدعو کیا گیا۔ چکوال کمیونٹی کے روح رواں ملازم حسین چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کمپنی کے لئے محمد اقبال منہاس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال منہاس ہمارے دوست ہمارے بزرگ تھے۔ 23سال سے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی۔ کمپنی میں ہر نئے آنے والے پاکستانی کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ہر قسم کی مدد کیلئے تیار رہتے تھے۔ کمپنی کا کوئی بھی ملازم یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ حاجی اقبال نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ خوش اخلاق، ملنسار اور محب وطن شخصیت کے مالک ہیں۔ مستقل طور پر پاکستان جارہے ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ انکا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔محمد اقبال منہاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ محمد معاذ کا شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ جیسے مخلص دوستوں سے بچھڑنے کا افسوس ہے۔ مگر پردیس سے ایک دن ہم سب کو جانا ہی ہے۔ آپ سب دوستوں کے ساتھ گزارا وقت زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔ آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ محبت اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ ہم سب نے ایک خاندان کی طرح وقت گزارا ہے اختر بیگ، چوہدری مسعود اصغر، تحسین انجم اور احسان سعید بیشہ ٔ آئے۔ محمد امیر نجران سے غلام جعفر نے بھی محمد اقبال منہاس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حافظ محمد معاذ نے تمام دوستوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقبال صاحب میرے بزرگ ساتھی ہیں انکی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائیگا ۔ انہوں نے بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم پردیس میں پرندوں کی طرح ہوتے ہیں۔ جیسے پرندے اپنی ڈار سے ایک بار بچھڑ جائیں تودوبارہ مشکل سے ہی ملتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں جہاں رہیں خوش رہیں۔ آپ ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ہم آپ کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں گے۔ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو میں حاضر ہوں۔