Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں سعودی طلبہ ایک وطن واپس چلے جائیں، کلچرل بیورو

ٹورانٹو: کینیڈا میں سعودی سفارتخانے کے تحت کلچرل بیورو نے تمام سعودی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس چلے جائیں۔ جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ سمیت ذاتی خرچ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسم گرما ختم ہونے سے پہلے وطن واپس جانے کے لئے بیورو سے رابطہ کریں۔ موصول ہونے والی ہدایت کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا میں اسکالر شپ ، تربیتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ موقوف کردیا ہے۔ لہذا تمام طلبہ گرما ختم ہونے سے پہلے وطن واپس چلے جائیں۔
اقامہ میں اپنی تصویر تبدیل کروانا چاہتے ہیں، کلک کریں
 

شیئر: