Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت موسم میں ہونٹوں کی شادابی برقرار رکھیں ‎

موسم کی شدت ہمیشہ جسم کے حساس ترین حصوں پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے ۔ ہونٹوں کی جلد چونکہ نازک اور حساس ہوتی ہے لہٰذا موسم کی سختی سب سے پہلے ہونٹوں کو نقصان پہنچاتی ہے .  کیونکہ موسم کی شدت کے باعث قدرتی گلینڈز ہونٹوں کو مطلوبہ نمی فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔ ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے اور ان کی نمی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ  مناسب مقدار میں پانی پیئیں اور ہونٹ خواہ کتنے ہی خشک کیوں نہ ہو جائیں ان پر زبان ہرگز نہ پھیریں ۔ اسکے علاوہ ہونٹوں کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے  ان  کی سطح پر جمع ہونے والے مردہ خلیات کی صفائی بھی نہایت ضروری ہے ۔ اس کےلیے لپ اسکرب کو آہستگی کے ساتھ دائروں کی صورت میں ہونٹوں پر ملیں اور پھر پانی سے دھو لیں ۔ سورج کی مضر شعاعوں سے حفاظت کے لیے ہونٹوں پر لپ بام کا استعمال کریں ۔ لپ بام میں موجود ایس پی ایف ہونٹوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ نمی بھی فراہم کرتا ہے ۔ ایسا لپ بام منتخب کریں جس میں ایس پی ایف کا لیول کم از کم 15 ہو اور اس میں موسچرائزر شامل ہوں ۔ اس کے علاوہ رات میں ہونٹوں کو خاص طور پر موسچرائز کریں تاکہ یہ پھٹنے سے محفوظ رہیں ۔ ہونٹوں  کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے لپ اسٹک کے استعمال سے پہلے لپ پرائمر کا استعمال کریں ۔ یاد رکھیے آپ کی ذرا سی توجہ آپ کی شخصیت کا تاثر بدل سکتی ہے ۔
 

شیئر: