سعودی اداروں کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں، اشرفی
ریاض ...سعودی عرب اور پاکستان کے علماءنے مملکت کے عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے سے متعلق کینیڈا کی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیدیا۔ پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت کے اندرونی امور میں کینیڈا کی کھلی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں اور قوانین نافذ کرنے والے سعودی اداروں کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ مملکت میں اسلامی قوانین کی تبدیلی کیلئے سول سوسائٹی کے نام پر سرگرم عناصرکی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔