Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجر اسود کی حفاظت کیلئے ہر گھنٹے پر سیکیورٹی گارڈ تبدیل

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام کی انتظامیہ حجر اسود کی حفاظت کیلئے ہر گھنٹے پر سیکیورٹی گارڈ تبدیل کردیتی ہے۔حجر اسود کی اہمیت کے پیش نظر 24گھنٹے میں 24سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے فرزندان اسلام خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے حجر اسود کو بوسہ دینے یا اشارے سے اسے چومنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ حجر اسود خانہ کعبہ کا اٹوٹ حصہ ہے۔24گھنٹے خانہ کعبہ کا طواف جاری رہتا ہے۔ اسکاسلسلہ حجر اسود سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر آکر ختم ہوتا ہے۔ حجر اسود کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ طواف کرنے والوں کی سلامتی کا بھی دھیان رکھتا ہے۔ انہیں حجر اسود کو بوسہ دینے کا صحیح طریقہ بھی بتاتا ہے اور اس تک رسائی میں مد د بھی کرتا ہے۔ اگر طواف کرتے ہوئے کوئی شخص گر جائے یا بے ہوش ہوجائے یا تھکاوٹ کی وجہ سے چلتے چلتے رک جائے تو سیکیورٹی گارڈ اسکی اطلاع اپنے کسی ساتھی کو دیکر اسکی مدد کرادیتا ہے۔

شیئر: