Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرسڈ یز نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں روکدیں

برلن۔۔۔جرمنی کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی ’’ مرسڈیز‘‘ نے امریکا کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں تا حکم ثانی روکنے کا اعلان کردیا،اس سے قبل ایران کے ساتھ محدود پیمانے پر تجارت کر رہی تھی۔کمپنی کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میںکہاکہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات یوں بھی محدود تھے جنہیں نئی امریکی پابندیوں کے ساتھ التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔

شیئر: