واشنگٹن۔۔۔ رواں سال کا تیسرا آخری سورج گرہن 11اگست کو ہوگا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا ۔ماہر فلکیات کے مطابق سال 2018 کا تیسرا اور آخری سورج گرہن11 اگست بروز ہفتے کو ہوگا جو کہ پاکستان کے سوا دیگر براعظموں میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دو منٹ پر ہوگا۔ جبکہ سورج گرہن کا اختتام چار بجکر اکتیس منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اس سے قبل دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ستائیس جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثرعلاقوں میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوا۔ ایک سو سے زیادہ منٹ تک رہنے والا گرہن اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔ ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دس بجکر اٹھائیس منٹ پر ہوا تھا۔