نجم سیٹھی مستقبل کا فیصلہ جلد کرینگے
لاہور: نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے کہاہے کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 دن میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کئے وہاں اپنے شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے ۔ وہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں نجم سیٹھی نے 3 اگست کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔