یمنی عازمین کیلئے اسپیشل سیکیورٹی
نجران ... ریاض ریجن روڈ سیکیورٹی فورس برادر ملک یمن سے آنے والے عازمین کی قافلہ بندی اور پھر مشاعر مقدسہ تک انہیں بحفاطت لیجانے کی مہم انجام دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجران روڈ سیکیورٹی فورس یمنی عازمین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک دستہ یمنی عازمین کے قافلے کے ہمراہ کردیتی ہے۔ یمنی عازمین نے شاندار استقبال اور سلامتی انتظامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔