جواب کا بے صبری سے انتظار ہے، دیا مرزا
بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اور اداکار آر مادھاون کو بھی دوسروں کی طرح فلم ”رہنا ہے تیرے دل میں 2“ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اداکارہ دیا مرزا سے انسٹاگرام کے نئے فیچر ”آسک می اینی تھنگ“ پر مداح نے سوال پوچھا کہ کیا فلم رہنا ہے تیرے دل میں 2“ بنائی جا رہی ہے یا آپ اداکار آرمادھون کے ساتھ کسی دوسری فلم میں کام کر رہی ہیں جس کے جواب میں دیا مرزا نے کہا کہ مجھے اور آر مادھون کو یہ سوال بہت پسند ہے اور ہم دونوں کو اس سوال کا جواب دینے کا بے صبری سے انتظار ہے۔