عید الاضحی کا چاند دیکھنے کی اپیل
ریاض۔۔۔۔سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ 29ذیقعدہ مطابق 11اگست کی شام کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ سپریم کورٹ نے مملکت کے مسلمانوں سے رویت ہلال کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ جوشخص بھی چاند دیکھے پہلی فرصت میں قریب ترین عدالت یا کسی بھی سرکاری دفتر جاکر شہادت قلم بند کرانے کی زحمت کرے۔ چاند سادہ طریقے سے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور دور بین کی مدد سے بھی رویت کی کوشش کی جاسکتی ہے۔