Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا سعودی خواتین کے موقف پر حیران

دمام۔۔۔۔۔کینیڈا کی مداخلت پر سعودی عرب کے سخت فیصلوں کی حمایت کرنیوالی سعودی خواتین کی تعداد نے کینیڈا کے نشریاتی ادارے کو حیرت زدہ کردیا۔ کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی سی نے سعودی امریکی تعلقات کمیٹی سیبرک کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر ریم دفع کو کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان بحران پر اظہار خیال کیلئے مدعوکیا تھا ۔ ڈاکٹر ریم نے انٹرویو کے شروع میں واضح کیا کہ سعودی عرب نے کینیڈا کی مداخلت پر جو سفارتی اقدامات کئے ہیں وہ انتہائی معقول ہیں۔ کینیڈا کو مملکت میں بدامنی پھیلانے کے کوشاں افراد کیخلاف عدالتی کارروائی پر مداخلت کا کوئی حق نہیں تھا۔ دنیا کے ہر ملک کو مملکت کے عدالتی نظام کا احترام کرنا ہوگا۔ مختلف مسائل پر نظر رکھنے کیلئے کئی طور طریقے ہیں جنہیں اپنایا جاسکتا ہے۔ کینیڈا نے جو کچھ کیا وہ بچکانہ اور غیر سفارتی عمل تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی:چوری کے 17 ہزار ملزمان گرفتار،صرف 202 کوسزائیں

شیئر: