رومانیہ : فضائی مظاہرے کے دوران ہولناک حادثہ
رومانیہ.... کہتے ہیں کہ حادثات کہہ کر نہیں آتے کہ اچانک ہی سامنے آجاتے ہیں اور انکی آمد اتنی تیزی کیساتھ ہوتی ہے کہ لوگ سمجھ بھی نہیں پاتے کہ کیا ہوا۔ ایسا ہی کچھ ہاں ایک فضائی مظاہرے کے دوران دیکھنے میں آیا جس میں شریک ایک طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ اسی وجہ سے طیارے کے 60سالہ ہواباز کی موت واقع ہوگئی اور انکا ساتھی شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ کرنل میری نسکو انتہائی تجربہ کار اور ماہر ہواباز تھے مگر شاید انکا وقت آگیا تھا کہ وہ رومانیہ کے سوسیوا میں فضائی مظاہرے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر فوت ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ مظاہرے کے دوران 2طیارے ایک دوسرے کے ”شانہ بشانہ“ اڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے تھے اور ٹکرانے کی وجہ یہ ہوئی تھی کہ ان میں سے ایک ہواباز اپنے طیارے کا توازن گنوا بیٹھا تھا۔مظاہرہ دیکھنے والے افراد اس المناک حادثے کو دیکھ کر انتہائی غمگین ہوگئے۔ خواتین نے توچیخنا شروع کردیا مگر اکثر مرد ایسے بھی تھے جو چیخ تو نہیں رہے تھے مگر انکی آنکھیں بھیگ چکی تھیں۔ محکمہ شہری ہواباز نے پورے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔