Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیکی چیلنج میں 3 نوجوان گرفتار ، عدالت نے سنائی انوکھی سزا

ممبئی ۔۔۔۔۔کیکی چیلنج معاملے میں ممبئی پولیس نے  شیام، نشانت اور دھرو انل شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ان تینوں ملزموں نے ورار کے بھیڑ والے اسٹیشن پر ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا اور یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دیا تھا۔اس کے ساتھ ہی  کیکی چیلنج کرنے والے ان تینوں ملزمان کوعدالت نے ممبئی کے ورار پلیٹ فارم پر  3 گھنٹے تک لائیو بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ۔ جہاں پر انہوں نے کیکی چیلنج شوٹ کیا تھا۔ساتھ ہی ہدایت دی کہ مہم کے بعد2 گھنٹے تک ملزم پلیٹ فارم پر موجود لوگوں سے بات چیت کریں اور یہ بتائیں کہ یہ غیر قانونی کام ہے۔دریں اثناٹاپ لیس مظاہرےپر سرخیوں میں رہنے والی تلگو اداکارہ شری ریڈی کیکی چیلنج کی وجہ سے  سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ کے خلاف مورچہ کھولنے والی اس اداکارہ نے حال ہی میں کیکی چیلنج لیا۔ شر ی ریڈی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرالا : طوفانی بارش ، سیلاب اور تودہ گرنے سے ابتک26افراد ہلاک

شیئر: