Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک میں پھر مندی، سرمایہ کاروں کو 25ارب ریال کا نقصان

الحکیر کو فوقیت، سعودی جرمن اسپتال کی تنزلی، جریر کا ڈیویڈنڈ اور بونس شیئر دینے کا اعلان
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 0.97فیصد کمی دیکھی گئی۔ اسکے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 97پوائنٹس کے مد وجزر کے بعد 77.35پوائنٹس کی کمی کے بعد 8176.18پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کو 25ارب ریال کا نقصان ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں الحکیر کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 23.82 فیصد کے گرانقدر اضافے کے بعد 26.20ریال پر بند ہوئی جبکہ بوپا انشورنس کی قدر 18.25فیصد فروغ کے بعد 97.20 ریال پر پہنچ گئی۔ منافع کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر مڈل ایسٹ اسپیشلائزڈ کیبلز رہی جس کی پرائس 13.68فیصد بڑھنے کے بعد 7.98ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ تنزلی کے لحاظ سے سعودی جرمن اسپتال سب سے ٹاپ پر رہی۔ جسکی قیمت 15.18فیصد کمی کے بعد48.60ریال تک گر گئی۔ نقصان کے لحاظ سے سلامہ انشورنس دوسرے نمبر پر رہی جس کی قدر 12.60فیصد انحطاط کے بعد 19.98ریال پر بند ہوئی۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے سابک سرفہرست رہی جس میں 6ارب ریال کی سرمایہ کاری ہوئی جو کل سرمایہ کاری کا 28.5فیصد حصہ بنتا ہے۔ سابک کی قیمت 1.40فیصد کمی کے بعد 126.80ریال پر بند ہوئی۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈیویڈنڈ کے اعلانات دیکھنے میں آئے جس میں جریر کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہی۔ جریر نے 18فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کے ساتھ 33.33 فیصد بونس شیئرز بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی جریر کی قیمت 3.41فیصد اضافے کے بعد 188ریال تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بونس شیئرز کا اجراءکیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔ ساودھرن سیمنٹ نے 10فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا اور اسکی قیمت 1.52فیصد کمی کے بعد 35.70ریال رہ گئی۔ قصیم سیمنٹ نے 3.5فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔
 

شیئر: