مئیزو 16 اور 16 پلس اسمارٹ فون لانچ
مئیزو کمپنی نے مئیزو 16 اور 16 پلس فون متعارف کرا دیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں انتہائی کم بیزل دیے گئے ہیں۔ کمپنی نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر ٹیکنالوجی کو بھی ان اسمارٹ فونز کا حصہ بنایا ہے جو صرف اعشاریہ 25 سیکنڈ میں فون ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ریگولر فون میں 6 انچ جبکہ پلس ماڈل میں 6.5 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ مئیزو 16 پلس میں پشت پر 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 20 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ دیا گیا ہے۔فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 3570 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں ایم چارج ٹیکنالوجی دی گئی ہے ۔ مئیزو 16 کی دیگر خصوصیات مشترک ہیں البتہ اس میں 3010 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری شامل ہے اور اسے 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ مئیزو 16 کی فروخت 16 اگست سے اور پلس کی فروخت 20 اگست سے شروع ہوگی۔