Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم "پائی" متعارف‎

گوگل کی جانب سے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پی متعارف کرا دیا گیا ہے جسے آفیشلی پائی کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپریٹنگ سسٹم کی ریلیز کا سلسلہ گوگل کے پکسل فون سے شروع ہوگا اور دیگر کمپنیوں کے ڈیوائسز میں اسے رواں سال کے آخر تک پیش کردیا جائے گا۔ اس آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں پرسنلائزیشن فیچر ، بیٹری سیونگ ایڈجسٹمنٹ اور ایسے ٹولز جو فون پر گزارے جانے والے وقت کو ٹریک کرنے میں مدد دیں گے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیا نیوی گیشن سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیا جیسٹر سسٹم بھی پیش کیا گیا ہے جس میں ہوم بٹن تو موجود ہے مگر بیک بٹن کو نیا کیا گیا ہے اور ایپ سوئچنگ کے بٹن کی ضرورت ختم کردی گئی ہے یعنی اب سوائپ کے ذریعہ جانا جاسکے گا کہ حال میں کونسی اپلیکشن کو استعمال کیا گیا ہے۔ گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کو اسکرین برائٹنس کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کچھ عرصے تک اس بات کا اندازہ لگائے گی کہ آپ فون کی برائٹنس کیسے ایڈجسٹ کرتے ہیں اور پھر عادت اور ضرورت کے مطابق خود کار طریقے سے کام کرے گی۔ نوٹیفیکیشنز کو بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے گا۔
 

شیئر: