Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی بارسلونا کلب کے نئے چیئرمین منتخب

 
برزبن:ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو بارسلونا کلب کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ معروف فٹبالرکو بارسلونا کلب کے سابق کپتان آندرے انیستا کے کلب چھوڑنے پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔میسی کے چاہنے والوں کیلئے اب ان کے ہیرو اور ارجنٹائن کے اسٹار کی اہمیت کے ساتھ ذمہ داری میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب وہ ایک نئے رنگ میں نظر آئیں گے۔ ہسپانوی کلب بارسلونا نے سپر اسٹار لیونل میسی کو کلب کا کپتان بھی مقرر کر دیا ہے۔ اس سے قبل ٹیم بارسلونا کے کپتان آندرے انیستا نے 22 سال تک بارسلونا کلب کو اپنی خدمات پیش کیں اور اب وہ جاپان کی ایک کلب کیساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔ 2004 ءسے بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے میسی کو بارسلونا کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

شیئر: