Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینٹر عار ف آئمہ بیگ کےساتھ گاناگائیں گے

پینٹرمحمد عارف 13اگست کو گلوکارہ آئمہ بیگ کےساتھ پرفارم کریں گے اس سلسلے میں محمد عارف نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیس بک پراکبر ٹویٹ نامی ایک پیج سے عارف کی لائیو وڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ایک گھر میں دیواروں پر پینٹ کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے۔یہ وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی اور ہر جگہ عارف کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔اب پینٹر عارف 13 اگست کو لاہور میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ پر فارم کریں گے۔

شیئر: