Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستوں سے تعلقات استوار نہ کرنے پر بیوی پر تشدد

نئی دہلی۔۔۔۔ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں شادی شدہ خاتون نے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور اسے متعلقہ خواتین کے شوہروں سے تعلقات بنانے پر مجبورکئے جانے کا الزام عائد کیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 2افرادنے کمرے میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایااور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں خاتون نے واضح کیا کہ ایک سال قبل مرادآباد کے رہنے والے نوجوان سے شادی ہوئی تھی ۔ شوہر اور اس کے گھر والے کاروبار کے سلسلے میں دہلی میں ہی رہتے تھے۔شادی کے چند ماہ بعد شوہر اسے دہلی لایا جہاں معلوم ہوا کہ شوہر ’’بیویاں تبدیل کلب ‘‘کا رکن ہے ۔خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے متعدد خواتین سے تعلقات ہیں اور ان کے شوہروں کا گھر آنا جانا لگا رہتا ہے۔خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے ہی ان خواتین سے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ تمہیں بھی متعلقہ خواتین کی طرح ان کے شوہروں سے تعلقات استوار کرنے ہونگے۔شوہر کی اس حرکت کی مخالفت کرنے پر اس نے زدوکوب کیا ، اس کی شکایت ساس اور دیوروں سے کی تو انہوں نے گھر کو بنائے رکھنے کیلئے شوہر کی غیر اخلاقی بات ماننے کی نصیحت دی۔خاتون  سسرالیوں کے چنگل سے نکل کر کاشی پور اپنے میکے چلی گئی اور وہاں پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ۔ پولیس نے دفعات 376،511، 506کے تحت کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -70ایکڑرقبے پر ہائی ٹیک سبزی منڈی کاقیام
 

شیئر: