Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گویتریس ایک ملک کو خوش نہ کریں ، شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔۔۔شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گویتریس کے تازہ بیان کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیانگ یانگ کے ایٹمی ہتھیاروں اور ان کے خاتمے کے بارے میں شمالی کوریا کی جانب سے نیک نیتی ثابت کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان امریکی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چاہئے کہ وہ ایک خاص ملک کو خوش کرنے کے بجائے ایسا موقف اپنائیں جو جزیرہ نمائے کوریا میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد دے۔

شیئر: