یوم آزادی پاکستان پر سفارتخانے اور قونصل خانے میں پرچم کشائی کی تقریب
جدہ ..... منگل 14اگست کو سفارتخانہ پاکستان ریاض میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی تقریب ہوگی۔ تقریب صبح 7.30بجے ہوگی۔ سفارتخانے نے تمام پاکستانی کمیونٹی اور ان کے خاندان کے افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا گیا ہے کہ 7.15بجے سے قبل سفارتخانے پہنچ جائیں۔اسی روز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔ پاکستانی کمیونٹی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ تقریب 9بجے شروع ہوگی۔ کمیونٹی کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 8.30بجے تک قونصلیٹ پہنچ جائیں۔ منگل 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ سفارتی امو رکیلئے بند رہیگا۔ یہ دونوں بدھ 15اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے۔