Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحانات اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کا کنکشن کاٹنا ممنوع

ریاض..... بجلی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ادارہ رمضان المبارک اور امتحانات کے زمانے میں کسی بھی عنوان سے بجلی کا کنکشن کاٹنے کا مجاز نہیں۔ یہ 2صورتیں ایسی ہیں جن میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی ہے۔ بجلی بورڈ نے صارفین کی شکایات 15دن کے بجائے10روز کے اندر نمٹانے کا حکم جاری کردیا۔ انجینی©ئر عبدالرحمن الموزان نے نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ بجلی بورڈ کا فرض ہے کہ وہ صارفین کو تحفظ فراہم کرے۔انہیں بھاری واجبات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے۔ سعودی بجلی کمپنی کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ مکانات کے صارفین کو ادائیگی کے سلسلے میں لچکدار رویہ اختیار کرے۔ بورڈ نے بجلی کمپنی سے یہ بھی کہا ہے کہ اکتوبر کے شروع سے پے درپے جمع بجلی بل 6قسطوں میں وصول کیا جائے۔ صارفین کی شکایات کے سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے۔ 15دن کے اندر 10 روز میں شکایات کا فیصلہ کردیا جائے۔ سعودی بجلی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مکانات کے و ہ صارفین جن کا ماہانہ بجلی بل 300سے 3ہزار ریال کے درمیان ہے وہ ”تیسیر“ اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔30لاکھ صارفین ایسے ہیں جن کے بجلی بل 300تا 3ہزار ریال کے درمیان جاری ہوئے ہیں۔ انہیں اس ماہ کے شروع سے تیسیراسکیم میں شامل کرلیا جائیگا۔ اس اسکیم کے تحت صارف بجلی کے ماہانہ اوسط خرچ کے حساب سے بجلی بل متعین کراسکتا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2018ءتک تیسیر اسکیم موثر رہیگی۔ 9اگست 2018ءکو پہلا بجلی بل جاری ہوچکا ہے۔ دسمبر کے اختتام پر کمپنی اور صارف کے درمیان بجلی کے حقیقی خرچ کے تناسب میں فائنل بل جاری ہوگا۔

شیئر: