جازان: کنگ فیصل روڈ پرگاڑی گڑھے میں جاگری
جازان ... کئی ہفتے سے جازان کے کوہستانی علاقے میں برسنے والا موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواﺅ ں کے باعث فیفا کمشنری کے کنگ فیصل روڈ ایک گاڑی گڑھے میں گر گئی۔ بارش کے باعث روڈ پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے لوگ مشرقی جازان کی فیفا کمشنری میں قرضہ تفریح گاہ جارہے تھے۔ اچانک کنگ فیصل روڈ میں گڑھا پڑ جانے پر پورا خاندا ن گاڑی سمیت گڑھے میں جاگرا۔ مقامی شہری متعلقہ حکام کو روڈ پر پیدا ہونے والے گڑھوں کی اصلاح و مرمت کی طرف توجہ مبذول کراچکے تھے تاہم انکی بات سنی ان سنی کردی گئی تھی۔ ان دنوں جازان، صبیاءبیش، ضمد، العارضہ، فیفا، الدائر ، الریث اور انکی ماتحت تحصیلوں میں گردو غبار کا طوفان اور بارشوں کا سلسلہ پے درپے چل رہا ہے۔