Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو2016 کے بہترین کھلاڑی قرار

 لندن ..پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر میں چوتھی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی اور حاصل کرلیا۔ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کو پہلی مرتبہ فیفا سے الگ کیا گیا تھا ۔رونالڈو پہلی مرتبہ جبکہ مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔رونالڈو نے اس سے قبل 2008، 2013 اور 2014 میں سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز پایا تھا ۔اب میسی کی جانب سے 4 مرتبہ بہترین کھلاڑی بننے کے ریکارڈ کو رونالڈو نے برابر کردیا ۔رونالڈو نے رواں سال میں اپنی ٹیم پرتگال کو یورپین کپ جتواکر پہلی مرتبہ یورپین چمپیئن ٹیم بنانے میں اہم کردار کیا تھا۔رونالڈو نے رواں سال دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت لیا تھا۔واضح رہے ارجنٹینا کے لیونل میسی نے گزشتہ سال رونالڈو کو شکست دے کر بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔اس مرتبہ میسی اس دوڑ میں شامل تھے۔

شیئر: