Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیورات کا عروسی انداز‎

عروسی ملبوسات کے ساتھ زیورات کا درست انتخاب ، اور انہیں جدید فیشن سے ہم آہنگ کرنا بے حد ضروری ہے ۔ زیورات کے بغیر دلہن کی تیاری کا تصور نا ممکن ہے ۔ اگر یہ  زیورات نفیس اور دلکش ڈیزائن پر مبنی ہوں تو دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ اگر فیشن ٹرینڈ کی بات کی جائے تو پچھلے سال نازک اور نفیس زیورات کو پسند کیا جا رہا تھا لیکن اب ایک بار پھر بڑے اور بھاری بھرکم زیورات فیشن میں ان ہیں ۔ جھومر ، نتھ اور مانگ ٹیکا دلہن کے زیورات کا لازمی حصہ ہیں ۔ اگر آپ کی اس سال شادی ہے تو اپنے لئے پہلے سے ہی اسٹیٹمنٹ جیولری تیار کروا لیں ۔ بھاری زیور کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کے لئے دلکش ڈیزائن منتخب نہیں کرسکتیں  ۔ یہ آپکے اپنے انتخاب پر منحصر ہے کہ آپ اپنے  اہم دن کو مزید کیسے خوبصورت بنا سکتی ہیں ۔ آپ اپنے لیے ہار ، گلوبند ، ماتھا پٹی ، نتھ ، مانگ ٹیکا ، جھمکیاں ، انگوٹھی ،چوڑی اور کنگن اس خوبصورتی سے منتخب کر سکتی ہیں کہ وہ بھاری اور بے مزہ دکھنے کے بجائے روایتی انداز میں بھرپور دلکش تاثر پیش کریں ۔ 
شادی کے بھاری بھرکم زیور کے مقابلے میں مہندی میں دلہن کا سادہ زیور پسند کیا جاتا ہے ۔ مہندی کے موقع پر اسٹائلش اور تروتازہ انداز اپنانے کے لیے آپ رنگین ٹیسلز سے بنی ماتھا پٹی کا انتخاب کر سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ جھالر والے جھمکے اور بالیاں بھی مہندی کی دلہن کو توجہ کا مرکز بنا سکتے ہیں ۔ یہ فیشن میں ان بھی ہیں اور دکھنے میں بھی خوبصورت لگتے ہیں ۔
 

شیئر: