ہاتھوں اور پیروں کو بنائیں نرم و ملائم اور خوبصورت
چہرہ اگرچہ آپ کے حسن کا اظہار ہوتا ہے تاہم شخصیت کی خوبصورتی ظاہر کرنے کے لئے صاف ستھرے اور خوبصورت ہاتھوں اور پاؤں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ ہاتھوں اور پاوں کی جلد بھی چہرے کی طرح حساس ہوتی ہے اور نرم و ملائم اور خوبصورت دکھنے کے لئے محنت طلب کرتی ہے ۔ اگر آپ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی رنگت صاف کرنا چاہتی ہیں اور انہیں نرم وملائم بنانا چاہتی ہیں تو درج ذیل نسخہ آپ کے لیے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے ۔ خشخاش ،اخراٹ ، بادام ، چرونجی اور بیسن کو ہم وزن پیس کر پاؤڈر بنالیں اور دودھ میں ملا کر استعمال کریں . 15 سے 20 منٹ لگا کر مساج کر کے اتار دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو کر کوئی بھی اچھا سا لوشن لگا لیں . بہت جلد آپ کو فرق محسوس ہوگا .