Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ : کھلاڑی مکمل فٹ رہیں، سرفراز احمد

 
کراچی:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کی ٹھان لی۔ انھوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کی طرح اس ایونٹ میں بھی روایتی حریف ہند کے خلاف کامیابی حاصل کر نی ہے۔سرفراز نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایونٹ میں ابھی وقت باقی ہے لیکن میں نے کھلاڑیوں کو تیاری مکمل رکھنے کی تاکید کر دی ہے۔ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ فٹنس پر مکمل توجہ دیں۔ ہم ایونٹ میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔کپتان نے کہا کہ چیمپیئنزٹرافی میں فتح قصہ پارینہ بن چکی۔ اب ایشیا کپ میں ر وایتی حریف ہند کیخلاف کامیابی کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ پرکرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا انڈر16 پروگرام قابل ذکر ہے۔اسی کی بدولت بابر اعظم، سمیع اسلم، امام الحق، سعد علی اور میرحمزہ جیسے ابھرتے ہوئے کرکٹرزکو سامنے آنے کا موقع ملا، امید ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

شیئر: