Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا کے سابق اسپیکرسوم ناتھ چٹرجی چل بسے

کولکتہ ۔۔۔۔۔سابق لوک سبھا اسپیکرسومناتھ چٹر جی دل کا دورہ پڑنے سے 90سال کی عمر میں چل بسے۔ گزشتہ ماہ برین ہیمرج ہونے کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چٹرجی ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ممتاز رہنما تھے۔ وہ 10مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔سومناتھ چٹرجی نے 1968ء میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور 2008ء تک ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی سے منسلک رہے۔ 1971ء میں وہ پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ وہ 2004سے 2009کے درمیان پارلیمنٹ کے صدر رہے۔2008ء میں ہند امریکہ ایٹمی معاہدہ معاملہ پر سی پی ایم نے فوراً منموہن حکومت سے حمایت واپس لے لی اور انہیں اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کیلئے کہا گیا لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد سی پی ایم نے انہیں پارٹی سے نکال دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم کی جانب سے’’ جن دھن‘‘ کھاتیداروں کو 15اگست پرتحفہ

شیئر: