Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پر آنے والے پاکستانی پروفیسر کی بینائی بحال

ریاض.... کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ میں آئی سینٹر کے ڈاکٹروں نے امراض چشم کے پاکستانی پروفیسر کی بینائی بحال کردی۔ پاکستانی شہری فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچے ہوئے ہیں۔ انکی آنکھ قرنیہ میں تکلیف تھی۔ نظر بیحد کمزور ہوگئی تھی بروقت آِپریشن نہ ہوتا تو پاکستانی پروفیسر بینائی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوجاتا۔ پروفیسر ذوالفقار علی نے شاندار صحت خدمات فراہم کرنے پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے تمام طبی عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انکا جو آپریشن یہاں مفت کردیا گیا ہے اس پر بڑی بھاری رقم خرچ ہوتی ہے۔
 

شیئر: