Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرز ٹینس کپ: نڈال اور سیمونا نے ٹرافیاں جیت لیں

 
مونٹریال: اسپین کے ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں یونانی کھلاڑی ا سٹیفانوس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز فائنل میں نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایونٹ جیتنے کے بعد رافیل نے کہا کہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کروں گا۔ رافیل نڈال نے یہ ایونٹ اس سے قبل 2004ء،2006ء اور 2015ء میں جیتا تھا ۔ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے راجرز کپ ٹائٹل جیت لیا۔سیمونا نے فائنل میں سیلونی اسٹیفنز کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز سنگلز فائنل میں سیمونا ہیلپ نے امریکن حریف سیلونی اسٹیفنز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(8-6)، 3-6 اور 6-4 سے شکست دی۔

شیئر: