Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر خالد پر حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف، محبوبہ مفتی

سری نگر- - - - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جواہر لال نہرو یونیوسٹی کے سابق طالب علم رہنماعمر خالد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میڈیا کے بعض اہلکار عمر خالد کو اینٹی نیشنل کے طور پر پیش کرکے شرپسندعناصرکیلئے جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ جمہوری ملک میں لوگوں کو کسی بات سے متفق ہونے یا نہ ہونے کا حق حاصل ہے لیکن متفق نہ ہونے کی صورت میں ایک انسان کو خاموش کرنے کی کوششیں کرنا اور اس کی آواز کو دبانا سراسر غلط ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔کیا ہم ایک ایسے نظام کی طرف چلے جارہے ہیں جہاں قانون کی کوئی قدردانی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک کو دھرم شالہ نہیں بننے دیا جائیگا، اوم ماتھر

شیئر: