Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نازیہ_حسن‎

پاکستان کی خوبصورت پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔ ان کی برسی کے موقع پر مداحوں نے انہیں ٹویٹر پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔
گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : نازیہ حسن کی آواز کا جادو ان کے سننے والوں کے دلوں میں اب بھی محسوس ہوتا ہے۔ اور اب ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد یہ آواز پہلے سے زیادہ طاقتور طریقے سے دل میں اترتی ہے۔
مایا نے ٹویٹ کیا : نازیہ حسن خوبصورت تھیں اور خوبصورت دل کی مالک تھیں۔ ان کی آواز تحفہ خدا تھی وہ پاکستان کی پاپ اسٹار تھیں۔بلاشبہ وہ ایک لیجنڈ تھیں۔
مسعود خان نے کہا : ہم پاپ کوئین نازیہ حسن کو ان کی 18ویں برسی پر یاد رکھے ہوئے ہیں۔ میوزک انڈسٹری کی یہ خوبصورت آواز 13 اگست 2000 کو لندن کے اسپتال میں پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑتے ہوئے 35 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ وہ چلی گئی ہیں لیکن انہیں بھلایا نہیں گیا۔
اسامہ محمد انصاری نے لکھا : خوبصورت ، اسٹائلش ، پروقار اور مترنم آواز ، نازیہ حسن کے پاس وہ سب کچھ تھا جس نے پورے پاکستان کو ان سے محبت کرنے پر مجبور کردیا۔ آج تک کوئی بھی ان کی شخصیت کو بھلا نہیں سکا ۔
ماریہ جٹ نے کہا : نازیہ حسن بہت کم وقت زندہ رہیں لیکن اتنے سے وقت میں ہی انہوں نے میوزک کی دنیا میں بھرپور نام اور شہرت حاصل کی۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے۔
مریم شیخ نے ٹویٹ کیا : نازیہ حسن کو ان کی خوبصورت آواز کے باعث کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ وہ لاکھوں میں ایک تھیں۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں بلند مقام دے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں