Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# عمران اسماعیل

عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کرنے کے پی ٹی آئی کے فیصلے کا ٹویٹر صارفین نے زبردست خیر مقدم کیا ہے۔
عائشہ اعجازخان لکھتی ہیں کہ چوہدری سرور پنجاب، شاہ فرمان خیبر پختونخوا اور اب عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا گیا۔ واہ واہ تبدیلی آرہی ہے۔
علی رضاکا ٹویٹ ہے کہ میں سندھ میں رہتاہوں اور عمران اسماعیل کو گورنر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔ وہ عرصے سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اورسرگرم رکن ہیں۔ گورنر بننے کے مستحق تھے۔
عامر افضال ٹویٹ کرتے ہیں کہ عمران اسماعیل نامزدگی کے بعد پے درپے انٹرویو دے رہے ہیں۔ روک سکوتو روک لو۔
ہمایوں کہتے ہیں کہ کچھ لوگ اس نامزدگی سے اتفاق نہیں کرتے ہوں گے لیکن وہ بہترین انتخاب ہیں۔
صاحبزادہ جہانگیر کہتے ہیں کہ عمران اسماعیل کو انکی نامزدگی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور طاقت عطا کرے اور چیئرمین عمران خان نے آپ پر جو اعتماد کیا وہ برقرار رہے۔
عاشر احمد کہتے ہیں کہ عمران اسماعیل جو صوبائی نشست چھوڑ یں گے اس پر شہزاد قریشی پی ایس 111سے انتخاب لڑیں گے۔
امتیاز احمد لون کہتے ہیں کہ عمران اسماعیل کی شکل میں بلڈوزر راستے میں آچکا ہے۔
حارث ٹویٹ کرتے ہیں کہ میرٹ پر گورنر سندھ کی نامزدگی پر خوشی ہوئی۔
خالد کا ٹویٹ ہے کہ عمران اسماعیل پچھلے گورنر سندھ سے ہزار گنا بہتر ہیں
رضوان کہتے ہیں کہ عمران اسماعیل گورنر سندھ بننے جارہے ہیں روک سکو تو روک لو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں