Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول ہاوس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

 کراچی ...تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بلاول ہاوس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ۔ وضاحتی بیان میںعمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول ہاوس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے اس لئے اسے گرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بلاول ہاوس کے اطراف قائم بلند دیواروں کو گرانے کی بات کی تھی۔ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔سابق وزیراعظم اور سابق صدرکے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ پیپلز پارٹی میرے بیان پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کا آغاز کررہے ہیں ۔تحریک انصاف کراچی اور سندھ کی ترقی کے لئے بنیادی کردار ادا رکرے گی۔
مزید پڑھیں:عمران اسماعیل کو مزار قائد جانے سے کیوں روکا گیا؟

شیئر: