Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آزادی مبارک‎

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ٹوئٹر پر بھی یوم آزادی کی مبارکباد دینے والوں اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ 
میاں اسلم نے ٹویٹ کیا : یوم آزادی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو حقیقی اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے میں ہماری مدد کرے ۔آمین۔
حمزہ علی عباسی نے کہا : آزادی مبارک ، آج پاکستان کے لیے کوئی ایک اچھا کام کریں ، ایک درخت لگائیں ، اپنی سڑک کو صاف کریں یا پھر ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ نئے پاکستان میں جشنِ آزادی مبارک۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : حکومت پاکستان آپ سب کو 71ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ آئیے اپنے علیحدہ وطن کے لئے اپنی محبت کا اظہار کریں۔
فیصل شاہ نے لکھا : اللہ تعالی اس پاک سرزمین کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور یہاں سے ہر قسم کی برائی کو ختم کرے اور اس زمین اور اس کے لوگوں پر بےپناہ رحمت نازل کرے۔
مریم جمالی نے ٹویٹ کیا : پاکستان کی سکھ کمیونٹی بھی جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے۔ قائداعظم آپ کا شکریہ یہ سب آپ کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آزاد ہیں اور پر امن طریقے سے اس جشن کو منا سکتے ہیں۔
اسد اعجاز نے کہا : ہم نے اس سرزمین کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا لہٰذا اس کی قدر کریں۔ آپ سب کو یوم آزادی مبارک ہو۔

شیئر:

متعلقہ خبریں