جھانوی نے ماں کی یادیں تازہ کردیں
بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پران کی بیٹی جھانوی کپور نے ماں کی یادیں تازہ کردیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئرکی جس میں وہ سری دیوی کی گود میں ہیں اور پیچھے والد بونی کپور بھی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔انیل کپور نے بھی اپنی بھابی سری دیوی کے حوالے سے کہا کہ ہم جھانوی میں آپ کا عکس ہر روز دیکھتے ہیں۔