Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی، مونی رائے

بالی وڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ”گولڈ“ کے ٹریلر اور گانے نے دھوم مچادی ہے۔’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن یعنی ان کی اہلیہ کا کردار ہندوستانی ٹی وی اداکارہ مونی رائے نے ادا کیا ہے، جنہوں نے بگ باس 11 میں بھی شرکت کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ مونی کو اس فلم میں سلمان خان کی وجہ سے کام ملا۔مونی رائے نے ایک انٹرویو میں ایسی خبروں پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اداکاری کو 10 سال دئیے اور وہ بنگالی فلموں کی اہم اداکارہ ہیں،تاہم انہیں اب اگر بالی وڈ فلم میں موقع ملا ہے تو جھوٹی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں؟ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ہی اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔
 

شیئر: