Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر، سہانا خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند

بالی وڈ ہدایت کرن جوہر شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ ایک انٹرویو میں تو انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ شاہ رخ خان کے بچے بالی وڈ میں ان کی فلم کے ساتھ ہی ڈبیو کریں گے تاہم اب رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کرن جوہر کے ساتھ ساتھ دیگرنامور ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سجوئے گھوش ،سہانا خان کو بالی وڈ میں لانچ کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیںلیکن ابھی تک بولی وڈ کی اس اسٹار کڈ کےلئے کسی ہدایت کار کی فلم کو فائنل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سہانا خان ایک فیشن میگزین کےلئے اپنا پہلا فوٹو شوٹ بھی کیا تھاجسے مداحوں نے سراہاتاہم بعض لوگوں نے ا سے اقرباءپروری کی مثال قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
 

شیئر: