Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام  آباد- - - -   سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تحریک انصاف کے سربراہ اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔  ولی عہد نے عمران خان  کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار  کیا۔ تحریک انصاف کے اعلامیے کے  مطابق سعودی ولی عہد نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔  پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چا ہتے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چلانے پر ولی عہد کی تعریف کی اور کہا کہ درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا۔  جلد دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کریں گے۔  واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی  سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی تھی۔

مزید پڑھیں:- - - - -دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی شیرازہ بکھر سکتا ہے ،شہباز شریف

شیئر: