Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹا نہ ہونے پر بیوی کو 3بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا

نوئیڈا۔۔۔۔۔گریٹر نوئیڈ اکے دادری کی خاتون کے یہاں بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر 3بیٹیوں سمیت گھر سے بیدخل کردیا۔ شوہرپر الزام ہے کہ اس نے  بیوی کے میکے پہنچ کر اسے کرنٹ لگاکر مارنے کی کوشش کی کوشش بھی کی۔متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ایس پی دیہاتنے دادری کوتوالی پولیس کو خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔اطلاع کے مطابق دادری کے علاقے نئی مسجد کے قریب رہائش پذیر اسحاق نے اپنی بیٹی نگینہ کی شادی 27مئی 2013ء کو بلبھ گڑھ کے خورشید نامی شخص سے کردی تھی۔ نگینہ کے یہاں اس دوران 3بیٹیوں کی ولادت ہوئی۔ سسرال والے اور شوہر بیٹے کے آرزومند تھے ۔ تیسری بیٹی کی ولادت پر شوہرنے اپنے گھروالوں کے اکسانے پر نگینہ کو بیٹیوں سمیت گھر سے باہر نکال دیاجس کے بعد خاتون دادری سے میکے چلی آئی۔ بیوی کے گھروالوں نے الزام لگایا کہ خورشید جہیز کا سامان اورہر ماہ 12ہزار روپے کا مطالبہ کرتا تھا۔ اس معاملے میں ایس پی دیہات اشیش سریواستو نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت کو دادری پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ معاملے کی چھان بین کے بعدضروری کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شملہ میں شدید بارش، 117سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شیئر: