پٹنہ : بدمعاشوں کی فائرنگ سےزخمی انڈر سیکریٹری کی اسپتال میں موت
پٹنہ۔۔۔۔ پلاننگ کمیشن کے انڈر سیکریٹری راجیو کمار کی بہار کےدارالحکومت پٹنہ کے روبن اسپتال میں موت ہو گئی ہے۔سیکریٹریٹ تھانہ علاقے میں راجیو کمار کو بدمعاشوں نےفائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا جہاں علاج کے دوران چل بسے۔ اطلاع کے مطابق علاقے میں حملہ آوروں نے لوٹ مارکے دوران انہیں گولی مار دی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔