Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب راہول گاندھی نے کہا " ہو چکی ہے میری شادی"

نئی دہلی ۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی سےشادی کے بارے میں  طویل عرصے سےگاہے بگاہے  سوال کئے جاتے رہے  ہیں۔2 دن کے دورہ پر حیدرآباد پہنچنے پر راہل گاندھی سے ملاقات کے دوران صحافیوں نے ان سے  شادی کے منصوبہ کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر راہول نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بات کو واضح کیا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کانگریس کے ساتھ ہی شادی کر لی ہے۔صحافیوں سے بات چیت میں کانگریس کے صدر نے دعوی کیا کہ نریندر مودی 2019 میں وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 230 نشستیں نہیں جیت پائے گی، جس کے نتیجے میں مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ملازمتوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔  چین ،ہندوستان کی 458ملازمتوں کے مقابلے میں 24گھنٹے میں 50ہزار ملازمتیں فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں خوف کے عالم میں زندگی گزار رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی  صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -چھتیس گڑھ میں 5دانت والے بچے کی پیدائش

شیئر: