Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر سی میں نام شامل کرانے کی آخری تاریخ28اکتوبر!

نئی دہلی۔۔۔۔این آر سی کے مسئلے پر عوام کی جانب سے نام درج کرانے یا نکلوانے سے متعلق دعوؤں اور اعتراضات درج کرانے کیلئے 30اگست تک مہلت دی گئی تھی تاہم حکومت نےاب مدت میں28اکتوبر تک توسیع کردی۔ سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر( ایس اوپی) میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ متعلقہ افراد اور فریقوں کو 30نومبر تک نوٹس جاری کیا جائیگا اور 15دسمبر سے اس پر سماعت شروع ہوگی۔ایس اوپی میں واضح کیا گیا کہ صرف ایسے افراد کے نام شامل کرنے کے دعوؤں پر سماعت کی جائیگی جنہوں نے 2015ء میں درخواست دی تھی۔ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران ریاستی حکومت یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ مل کر تمام درخواست دہندگان کے بایومیٹرک اندراج کریگی۔این آر سی نے ان افراد کے نام شامل کرنے کی اجازت دی جنہوں نے وراثتی دستاویزات پیش کئے جوقانونی طور پر قابل قبول ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -کیاایئروانڈیا شو بنگلور سے لکھنؤمنتقل ہوگا؟

شیئر: